اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صبا قمر کی اپنے 'مسٹری مین' سے متعلق پوسٹ پر مداح کشمکش میں مبتلا

06 Apr 2024
06 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری شوخ و چنچل اداکارہ صبا قمر کی اپنے "مسٹری مین" سے متعلق پوسٹ نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

5 اپریل کو صبا قمر نے اپنی 40 ویں سالگرہ کا کیک اپنے ڈرامہ سیریل "پاگل خانہ" کی کاسٹ اور ٹیم کے ہمراہ کاٹا جس کی تصاویر انہوں نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں کیساتھ شیئر کیں۔

اپنی پوسٹ میں صبا قمر نے اُن تمام مداحوں اور ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور اُن کے لیے دُعائیہ پیغامات بھی جاری کیے۔

بعدازاں صبا قمر  کو گھر پر اُن کے مسٹری مین نے شاندار سرپرائز دیا جس کی تصاویر انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کیں۔

انسٹا گرام سٹوری میں  صبا قمر تصویر کھینچنے والے شخص کی طرف دیکھ رہی ہیں، اُنہوں نے کسی کو ٹیگ کیے بغیر اپنی سٹوری میں "آئی لو یو" لکھا۔

s1

اپنی اگلی انسٹاگرام سٹوری میں بھی صبا قمر نے کسی کو ٹیگ کیے بغیر کہا کہ آپ کی محبت  نے مجھے مکمل کردیا ہے، میں اپنی زندگی میں آپ کی موجودگی پر ہمیشہ شکرگزار رہوں گی۔

s2

اداکارہ کے اس پیغام نے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ آخر صبا قمر کا مسٹری مین کون ہے جوکہ اب تک سامنے نہیں آیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے