اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مریم نفیس کا خلیل الرحمان کا لکھا ڈرامہ نہ کرنے کا اعلان

06 Apr 2024
06 Apr 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے خلیل الرحمان قمر کا لکھا ہوا ڈرامہ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر جواب دیا کہ وہ خلیل الرحمان قمر کا پلے نہیں کریں گی۔

میزبان نے اداکارہ سے وجہ دریافت کی تو مریم نفیس نے جواب دیا کہ مجھے خلیل الرحمان قمر کے ڈرامے سے نہیں بلکہ ان کے خیالات اور کچھ بیانات سے اختلاف ہے۔

اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا خلیل الرحمان قمر کی شخصیت سے کوئی اختلاف نہیں، نہ ہی میں انہیں برا آدمی سمجھتی ہوں اور میں کسی کو بھی برا نہیں سمجھتی۔

مریم نفیس نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر کے کچھ خیالات میرے خیالات سے مطابقت نہیں رکھتے اور وہ عورتوں کے حقوق میں بارے میں بھی اچھے خیالات نہیں رکھتے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے