اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عدنان صدیقی نے خواتین کو مکھیوں سے مشابہت دے ڈالی

05 Apr 2024
05 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے خواتین کا موازانہ مکھیوں سے کر ڈالا جس کے بعد اداکار کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

حال ہی میں عدنان صدیقی نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں دورانِ گفتگو عدنان صدیقی کے ہاتھ پر مکھی آکر بیٹھی جس کے بعد اداکار نے کہا کہ میں اب جو بات کہنے جا رہا ہوں، اُس کا کوئی بُرا نہ مانے۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے اُتنا ہی دور بھاگیں گی اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ میں جب مکھی کو پکڑنے کی کوشش کررہا تھا تو وہ بھاگ گئی تھی لیکن جیسے ہی میں خاموش ہوکر بیٹھ گیا تو مکھی میری ناک پر آکر بیٹھ گئی۔

خواتین اور مکھی کی مثال سُن کر میزبان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ عدنان صدیقی مجھے وائرل کروائیں گے، میں نے ان سے ایسا کوئی سوال نہیں کیا تھا۔عدنان صدیقی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین غصے سے بھڑک اُٹھے ہیں اور اداکار پر تنقید کرتے ہوئے اُنہیں گھٹیا اور بیہودہ قرار دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے