05 Apr 2024
(لاہور نیوز) پاکستان ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلوے نے 9 ماہ میں 66 ارب روپے کما لئے، ریلوے کے پاس 10 روز کا ڈیزل سٹاک بھی موجود ہے، عید پر بلا تعطل ٹرین آپریشن کیلئے 15 لاکھ لیٹر ڈیزل خرید لیا گیا۔
سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ سپیشل ٹرینوں کی 100 فیصد بکنگ مکمل ہوگئی ہے۔
عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کی ڈیمانڈ کے پیش نظر عید کی سپیشل ٹرینوں میں اضافی کوچز لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔