اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک میں کپاس کی پیداوار کی کیا صورتحال ہے؟جانئے

04 Apr 2024
04 Apr 2024

(ویب ڈیسک) کاٹن ایئر 2023-24 کے دوران ملک میں کپاس کی 71فیصد کے اضافے سے 83لاکھ 97ہزار گانٹھوں کی پیداوار ہوئی ہے۔

 

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سال2023-24 کے دوران ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں اگرچہ 71فیصد کے اضافے سے مجموعی طور پر 83لاکھ 97ہزار روئی گانٹھوں کے مساوی پھٹی کی ترسیل ہوئی ہے لیکن یہ پیداوار مقررہ ہدف کے مقابلے میں 38 لاکھ 73ہزار گانٹھ یا 32 فیصد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 42لاکھ 82ہزار گانٹھ جبکہ سندھ میں 41لاکھ 15ہزار گانٹھوں کی پیداوار ہوئی ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان کے تمام کاٹن بیلٹس میں سندھ کے ضلع سانگھڑ میں 16لاکھ 95ہزار گانٹھوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے جو تمام پاکستان بھر کے کاٹن زونز میں سب سے زیادہ پیداوار ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 5ہزار 240گانٹھوں کے ساتھ سب سے کم پیداوار پنجاب کے ضلع پاک پتن میں ریکارڈ کی گئی۔

 

رپورٹ کے مطابق اس سال کے دوران ٹیکسٹائل ملز نے جننگ فیکٹریوں سے 80لاکھ 43ہزار گانٹھوں کی خریداری کی جبکہ 2لاکھ 93ہزار روئی کی گانٹھیں برآمدی شعبوں کی جانب سے خریدی گئیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے