04 Apr 2024
(ویب ڈیسک ) پی آئی اے کی جانب سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا گیا۔
قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کی جانب سے ملک کے شمالی علاقوں سے سعودی عرب کا دوطرفہ عمرہ کرایہ ڈیڑھ لاکھ سے کم کرکے 1 لاکھ 3 ہزار روپے کردیا گیا ہے جبکہ کراچی سے سعودی عرب کا دوطرفہ عمرہ کرایہ سوا لاکھ سے کم کرکے 95 ہزار کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پی آئی اے نے سعودی عرب میں ملازمت اور رہائشی ویزا رکھنے والوں کو 30 فیصد رعایت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ قومی فضائی کمپنی نے اس حوالے سے اپنے بکنگ دفاتر اور ایجنٹس کو نئے کرایے نامے سے بھی آگاہ کردیا ہے۔عمرہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 7 سے 11 اپریل تک ہوگا جبکہ ملازمت اور رہائشی ویزا ٹکٹوں پر رعایت کا اطلاق 2 سے 11 اپریل تک ہوگا۔