اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی

04 Apr 2024
04 Apr 2024

(ویب ڈیسک) مارچ کے دوران ملک میں بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں عمومی کمی کارحجان دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مارچ2024 میں ملک میں 5 کلو ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2652.88 روپے ریکارڈ کی گئی جوفروری کے مقابلہ میں 2.74 فیصد کم ہے۔ فروری میں ملک میں 5 کلو ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2727.71 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق ایک کلوگرام ڈالڈا بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 497.90 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلہ میں 0.53 فیصد کم ہے۔

فروری میں ایک کلوگرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 500.53 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں ایک لیٹرسرسوں کے تیل کی قیمت 501.09 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری میں 500.03 روپے تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے