اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عید پرشہریوں کی حفاظت کیلئے مارکیٹوں میں 2 ہزار سے زائد کیمروں کی تنصیب

04 Apr 2024
04 Apr 2024

(لاہور نیوز) عیدالفطر کے موقع پر شاپنگ میں مصروف شہریوں کی حفاظت کیلئے مارکیٹوں میں 2 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کردی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا محفوظ پنجاب کا خواب تکمیل کی جانب گامزن ہے جس کے پیش نظر پنجاب پولیس عید الفطر کی شاپنگ میں مصروف شہریوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق مصروف مارکیٹوں میں 2 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں، لاہور کی مارکیٹوں اور کاروباری مراکز میں 400 کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ راولپنڈی میں400، گوجرانوالہ میں 400، فیصل آباد میں 300 اور  ملتان میں 400 کیمرے نصب کئے گئے ہیں، شیخوپورہ ، بہاولپور اور دیگر حساس اضلاع کی مارکیٹوں میں بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی گئی ہے۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کو ٹریس کرنے میں مدد ملے گی،  نئے کیمروں کے اضافے سے اہم مارکیٹوں اور بازاروں کی سکیورٹی و مانیٹرنگ کا عمل مزید تندہی سے سر انجام پائے گا، تمام سی سی ٹی وی کیمرے ضلعی  سیف سٹی کنٹرول رومز سے منسلک کردیئے  ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے مارکیٹوں سمیت اہم مقامات  پر مزید کیمروں کی تنصیب جاری ہے، سیف سٹیز اتھارٹی کنٹرول رومز کے ذریعے مارکیٹوں اور بازاروں کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے