اپ ڈیٹس
  • 319.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی نے کرکٹرز کی رہائش کیلئے قذافی سٹیڈیم کے قریب عمارت خرید لی

04 Apr 2024
04 Apr 2024

(ویب ڈیسک) لاہور میں غیرملکی و ملکی کرکٹرز کی رہائش کا بڑا مسئلہ حل کرنے کی کوشش شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم کے بالکل قریب ایک کثیر المنزلہ عمارت تعمیر ہوئی، سکیورٹی خدشات کے سبب پی سی بی نے اس پر اعتراض کیا۔ قانونی محاذ آرائی بھی ہوئی، اس دوران تعمیراتی کام رک گیا، بلڈر نے لوگوں سے فلیٹس کی رقوم بھی لی ہوئی تھیں، وہ پھنس جانے پر اس نے پی سی بی کو ہی عمارت خریدنے کی پیشکش کردی۔

ذکاء اشرف کے حالیہ دور میں اس منصوبے پر پیش رفت ہوئی تھی، البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پی سی بی نے باقاعدہ طور پر یہ عمارت 4 ارب روپے میں خرید لی ہے، اس کا سٹرکچر فلیٹس کا ہے، ہوٹل بنانے کیلئے تعمیراتی کام کرنا پڑے گا۔

منصوبے پر مزید خطیر رقم خرچ ہو گی، البتہ پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعد غیرملکی و ملکی کرکٹرز کی رہائش کا بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا، ابھی ٹیمیں  مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں قیام کرتی ہیں، جس پر پی سی بی کے کروڑوں روپے خرچ ہوجاتے ہیں،اسی کے ساتھ سکیورٹی کیلئے ہوٹل سے سٹیڈیم آمد پر سڑکیں بند کر دی جاتی ہیں جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

قریب رہائش سے سب کو سہولت ہو جائے گی، ساتھ پیسہ بھی بچے گا۔ یاد رہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی معیاری رہائشی سہولت موجود ہے تاہم کمروں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں کہ ٹیمیں ایک ساتھ قیام کر سکیں۔ پی سی بی لاہور کے بعد کراچی میں بھی نیشنل سٹیڈیم کے قریب ہوٹل بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے