اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

2024: لاہور میں گزشتہ سال کے مقابلے میں وارداتوں میں کمی

03 Apr 2024
03 Apr 2024

(ویب ڈیسک) سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں جرائم کا 2024 کی پہلی سہ ماہی سے موازنہ کیا گیا جس کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 4 ہزار وارداتیں کم ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور میں 2024 کے پہلے 3 ماہ میں مختلف جرائم کی 41 ہزار 484 وارداتیں ہوئیں جبکہ سال 2023 کے پہلے 3 ماہ میں مختلف جرائم کی 45 ہزار 849 وارداتیں ہوئی تھیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق 2023 اور 2024 کے پہلے 3 ماہ میں اغوا برائے تاوان کی 3 وارداتیں ہوئیں اور مختلف وجوہات پر 83 افراد قتل ہوئے جبکہ 2023 میں 100 افراد قتل ہوئے تھے۔

رواں سال کے تین ما ہ کے دوران انویسٹی گیشن پولیس70فیصد سے زائد مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

2024 کے پہلے 3 ماہ میں ڈکیتی کے صرف 9بڑے واقعات رونما ہوئے جبکہ 2023 میں 29 بڑی ڈکیتیاں ہوئی تھیں۔

ریکارڈ کے مطابق 2024 کے پہلے 3 ماہ میں ڈکیتی کی 3264 وارداتیں ہوئیں جبکہ 2023 میں 5709 افراد سے ڈکیتی کے مقدمات درج ہوئے تھے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق 2024 کے پہلے 3 ماہ میں 5 افراد ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوئے جبکہ 2023 میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران 4 افراد قتل ہوئے تھے۔

2024 میں اب تک کار چھیننے کے 6 جبکہ 2023میں 4 واقعات رپورٹ ہوئے تھے،2024 کے پہلے 3 ماہ میں کار چوری کے 155 جبکہ 2023میں 132واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

2024 کے پہلے 3 ماہ میں دیگر گاڑیوں کی چوری کے 469 واقعات جبکہ 2023میں 556 واقعات ہوئے تھے، 2024 کے پہلے 3 ماہ میں مویشی چوری کے 109مقدمات جبکہ 2023 میں 107مقدمات درج ہوئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے