اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی پر جیل میں ماہانہ 12 لاکھ روپے خرچ آرہا ہے: ایڈووکیٹ جنرل

03 Apr 2024
03 Apr 2024

(لاہور نیوز) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر جیل میں ماہانہ 12 لاکھ روپے خرچ آرہا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آٹی کو جیل میں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے  تحریک انصاف لائرز فورم کے صدر افضال عظیم پاہٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیل حکام نے سکیورٹی خدشات کے باعث بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی لگا رکھی ہے، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو جیل میں خطرہ ہے، سابق وزیراعظم کی زندگی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

دوران سماعت  وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب نے گریس کا مظاہرہ کیا تھا کہ وہ اس معاملے پر اپڈیٹ دیں گے جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ میں نے معلومات اکھٹی کی ہیں اور میں معلومات لے کر آیا ہوں۔

"بانی پی ٹی آئی کے لیے 7 سیل مختص"

ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک سیل میں رکھا گیا ہے، ان کے اردگرد 6 سیل بھی ان کے لیے مختص ہیں،  بانی پی ٹی آئی کے لیے ہم نے 7 سیل مختص کر رکھے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں 10 افراد کے لیے ایک سکیورٹی اہلکار ہے مگر بانی پی ٹی آئی کے لیے ہم نے 14 سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کررکھا ہے، بانی پی ٹی آئی کا کھانا ایک سپیشل کچن سے جاتا ہے، اس کچن میں کسی اور کے لیے کچھ نہیں بنتا۔

وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جو کچھ بتایا ہے ہم تو خوش ہو گئے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے ہم نے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگوائے ہیں،  کیمرے لگانے پر 5 لاکھ روپے کا خرچہ آیا ہے، بانی پی ٹی آئی پر ماہانہ 12 لاکھ روپے کا خرچ آ رہا ہے۔

اس پر پی ٹی آئی وکیل اسد منظور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے تو ملنے ہی نہیں دیا جاتا، ان کی زوجہ نے اس حوالے سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

"شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی ضرورت نہیں"

چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیئے کہ شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی ضرورت نہیں،  یہ بڑا اہم معاملہ ہے، ہم اس میں ہر کسی کو اجازت نہیں دے سکتے۔

"پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کے دلدار ہیں"

چیف جسٹس نےمزید کہا کہ ہم درخواست گزار افضال عظیم پاہٹ صاحب کی عزت کرتے ہیں، پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کے دلدار ہیں، پارٹیوں میں پتا نہیں کون کون لوگ ہوتے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے  بانی پی ٹی آٹی کو جیل میں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر مزید سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے