اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بلال عباس کا 'عشق مرشد' سجل علی کو بھی بھا گیا

03 Apr 2024
03 Apr 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار بلال عباس کا ڈرامہ سیریل "عشق مرشد" سجل علی کو بھی بھا گیا۔

عشق، محبت اور سیاست کے گرد گھومنے والی کہانی پر مبنی ڈرامہ " عشق مرشد" ان دنوں پاکستانی ناظرین کے پسندیدہ ڈراموں کی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر ہے۔

اس ڈرامے میں بلال عباس بطور "شاہمیر/فضل بخش" اور اداکارہ درِفشاں "شبرا" نامی کردار میں نظر  آرہی ہیں جن کی کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے خوب  پسند کیا جارہا ہے۔

بلال عباس نے ڈرامے کی 26ویں قسط کی ایک تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جس پر انہوں نے مداحوں سے پوچھا کہ 'آج کی قسط کیسی لگی'؟

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں 'عشق مرشد' کے ناظرین محبت کی برسات کرتے دکھائی دیئے وہیں سجل علی کا ردِعمل توجہ کا مرکز بن گیا۔

سجل نے کمنٹ میں لکھا کہ مبارک ہو بلال، تمہیں تمہارے فن اور تمہاری محنت کا صلہ مل گیا، ڈرامے کی پوری ٹیم کو بہت مبارک ہو۔

سجل علی کا بلال عباس کے نام خاص پیغام

اداکارہ کے اس کمنٹ پر بلال عباس نے بھی ردِعمل دیا اور لکھا کہ " سجل آپ کا بہت شکریہ"۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے