اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کے موثر اقدامات، آئی ٹی برآمدات کا گراف بڑھنے لگا

02 Apr 2024
02 Apr 2024

(ویب ڈیسک ) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے پالیسی اقدامات سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق فروری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات 257 ملین ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہیں۔

رواں مالی سال کے جولائی سے فروری تک کے آٹھ ماہ کی مدت میں آئی ٹی کی برآمدات 15 فیصد اضافے سے 1.977 بلین ڈالر تک رہیں۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے گزشتہ آٹھ ماہ میں 15 میں سے 13 مقرر کردہ اہداف حاصل کئے جن کی وجہ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر کو تقویت ملی اور برآمدات میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ مالی سال 2024 کے لئے پاکستان کی مجموعی آئی ٹی برآمدات تین سے چار بلین ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.6 بلین ڈالر زیادہ ہیں۔

ٹیلی کمیونیکیشنز، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کی برآمدات فروری میں 257 ملین ڈالر رہیں، جس میں سال بھر میں 32 فیصد اضافہ دیکھا گیا،آئی ٹی سیکٹر کی کارکردگی اسی طرح جاری رہی تو امید ہے کہ آئی ٹی برآمدات کا 10 ارب ڈالر کا ہدف جلد حاصل کر لیا جائے گا۔

دریں اثنا اس اضافے سے چینی کمپنیوں اور دیگر ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی، چینی کمپنیاں پاکستان میں آئی ٹی سازو سامان کی مینوفیکچرنگ اور متعلقہ سہولیات قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے