اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فیروز خان کو پسند نہیں کرتا اور نہ انکی بات کرنا چاہتا ہوں: اداکار فائق خان

02 Apr 2024
02 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار فائق خان نے کہا ہےکہ وہ فیروز خان کو پسند نہیں کرتے اور نا ہی ان سے متعلق کوئی بات کرنا پسند کرتے ہیں۔

اداکار فائق خان نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے۔ اس دوران میزبان وصی شاہ نے انہیں فیروز خان، وہاج علی، بلال عباس اور اداکار اسامہ کی تصویر دکھا کر انہیں اداکاروں کے لکس اور ان کی اداکاری کو مدنظر رکھتے ہوئے ریٹنگ کرنے کا کہا ۔

اس پر فائق خان  نے کہا کہ ’میں فیروز خان کو بحیثیت انسان پسند نہیں کرتا، میں اس کی مزید وضاحت میں نہیں جانا چاہتا کیوں کہ لوگ جانتے ہیں‘۔

اداکار نے مزید کہا کہ’اسامہ کے ساتھ میں نے کام نہیں کیا لیکن ان کو دیکھ کر معصومیت یا پھر یوں کہیں اچھی فیلنگز آتی ہیں، اداکار وہاج علی اس وقت شوبز انڈسٹری کاایک بہت بڑا نام ہے ان کی اداکاری بھی زبردست ہے، انرجی بھی زبردست  ہے یہی کہوں گا یہ وہاج کا دور ہے، بلال عباس بھی سرفہرست اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، بہت ذہین ہیں لیکن وہاج ایک ایسا نام ہیں جو بھیڑ سے نکل کر ابھر آئے ہیں‘ ۔

بعد ازاں میزبان وصی شاہ نے فائق سے اصرار کیا کہ پسند ونا پسند کو الگ رکھتے ہوئے آپ فیروز کی اداکاری کو کیسے دیکھتے ہیں؟

اس پر بھی اداکار فائق کا کہنا تھا کہ میں فیروز خان کی بات ہی نہیں کرنا چاہتا۔

واضح رہے کہ  فیروز خان ماضی میں سابقہ  اہلیہ سے  برے تعلقات اور گھریلو تشدد کے باعث تنازعات کا شکار رہ چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے