اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ایمن خان آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی شکار،اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

31 Mar 2024
31 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں ایمن خان، سارہ خان، نیلم منیر، ہانیہ عامر اور اقرا عزیز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا شکار ہوگئیں۔

 

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر کپڑوں کے ایک برانڈ کی تشہیری ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سے تیار کی گئی ہے، مذکورہ ویڈیو میں پاکستانی کی معروف اداکاراؤں کی اے آئی ماڈلز تیار کی گئی ہیں۔ویڈیو میں برانڈ کے اصلی فوٹو شوٹ کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سے تیار کردہ فوٹو شوٹ بھی دکھایا گیا ہے جس کے لیے ایمن خان، اقرا عزیز، ہانیہ عامر، سارہ خان اور نیلم منیر کی AI ماڈلز بنائی گئی ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جہاں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی اجازت کے بغیر اُن کی اے آئی ماڈلز بنائی گئی ہیں۔وائرل ویڈیو پر کچھ صارفین نے کہا کہ کسی کی اجازت کے بغیر اُس کی اے آئی ماڈل بنا کر اپنی تشہیر کے لیے استعمال کرنا اخلاقیات کے خلاف ہے، صارفین نے یہ بھی کہا کہ اے آئی بہت خطرناک ہے۔

اسی طرح کچھ صارفین نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو کے بعد تو پاکستانی ماڈلز اور اداکاراؤں کا کیریئر ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے