31 Mar 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے سیاہ جوڑے میں دلکش اداؤں کے ساتھ حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کی حسن و دلکشی سے بھرپور ایک ویڈیو شیئر کی جس پر اداکارہ کے مداح دل ہار بیٹھے۔
مذکورہ ویڈیو میں ماہرہ خان حسین سیاہ بنارسی قمیض کے ساتھ شرارہ پہنے دکھائی دے رہی ہیں جبکہ میچنگ دوپٹہ او ر اس پر لگے بڑے سائز کے نگ جوڑے کی خوبصورتی بڑھا رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں اداکارہ نے مہارت سے میک اپ کررکھا ہے جبکہ کانوں میں بھاری بُندے ماہرہ کے حسن کو چار چاند لگا رہے ہیں اور دلکش اداؤں کے ساتھ ماہرہ مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔
ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے مداح ان کی خوب تعریفیں کررہے ہیں۔