اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بچپن میں خواہش تھی جلد شادی اور بہت سارے بچے ہوں: فضا علی

31 Mar 2024
31 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل فضا علی نے کہا ہے کہ میری بچپن میں خواہش تھی کہ جلد شادی ہو اور بہت سے بچے ہوں۔

حال ہی میں اداکارہ فضا علی ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں فضا علی نے کہا کہ میں بچپن میں جلد دلہن بننا چاہتی تھی اور میری خواہش تھی کہ میرے بہت سارے بچے ہوں لیکن اب میں اپنے تجربات سے خوفزدہ ہوں اور شاید میں دوبارہ کبھی شادی نہیں کروں گی۔

زندگی میں سب سے بڑے بچھتاوے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بچپن میں رونے پر میری ماں مجھے روکتی تھیں اور چپ نہ ہونے پر مجھے مار پڑتی تھی، ایسے ردعمل پر میں نے اپنی والدہ کے سامنے رونا چھوڑ دیا۔

فضا علی کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا عمل تھا جو میں نے اپنی زندگی میں جاری رکھا، مجھے اب یاد آتا ہے کہ میں اپنی ماں کے سامنے دوبارہ کبھی نہیں رو سکی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے