اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ساحر علی بگا نے کس کے کہنے پر راحت فتح علی کیخلاف پوسٹ ڈیلیٹ کی؟

31 Mar 2024
31 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے علی ظفر کے کہنے پرعالمی شہرت یافتہ قوال و موسیقار راحت فتح علی خان کے خلاف کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

حال ہی میں ساحر علی بگا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ راحت فتح علی خان درندہ صفت ہونے کے ساتھ ساتھ منافق بھی ہیں، منافق پر خدا کی لعنت ہو۔

ساحر علی بگا کی پوسٹ نے ناصرف مداحوں بلکہ میوزک انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کو بھی حیران کیا اور سوشل میڈیا پر یہ پوچھا گیا کہ آخر راحت فتح علی خان نے ساحر علی بگا کے ساتھ ایسا کیا کردیا ہے کہ وہ اتنے سخت الفاظ کہہ رہے ہیں۔

sa2

اسی دوران، پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر ساحر علی بگا کے نام ایک پوسٹ جاری کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ پیارے بھائی ساحر علی بگا! میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ مہربانی کرکے بابرکت اور صبر والے مہینے رمضان کا احترام کریں۔

علی ظفر نے ساحر علی بگا سے کہا کہ آپ اپنی زبان کی حفاظت کریں اور دوسروں کی ذات کے بارے میں خود سے کوئی فیصلہ نہ کریں کیونکہ ہم سب میں ہی کوئی نہ کوئی خامی ہے۔

گلوکار نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رحمت سے نوازے اور ہم سب پر سلامتی ہو، آمین۔

علی ظفر کی اس پوسٹ کے جواب میں ساحر علی بگا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شکریہ علی ظفر! میں رمضان المبارک کے دوران کسی شخصت کے بارے میں سچائی ظاہر کرنے پر معذرت خواہ ہوں، میں اب پوسٹ ڈیلیٹ کر رہا ہوں۔

ساحر علی بگا نے علی ظفر کے کہنے پر پوسٹ تو ڈیلیٹ کردی لیکن اُن کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جبکہ گلوکار کے جواب سے ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ وہ اب بھی راحت فتح علی خان کے خلاف دیے گئے بیان پر قائم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے