اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم'دی گلاس ورکر'کب ریلیز ہوگی؟جانئے

30 Mar 2024
30 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کو رواں سال سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

پہلی پاکستانی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کی گئی ہے جبکہ اس فلم کے ہدایتکار عثمان ریاض ہیں۔اس حوالے سے مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پوسٹ میں اعلان کیا کہ فلم ’دی گلاس ورکر‘ رواں سال موسم گرما میں پاکستان کے تمام سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ندیم مانڈوی والا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلم ’دی گلاس ورکر‘ مانو اینی میشن اسٹوڈیوز اور عثمان ریاض کی تخلیق کردہ ایک شاندار آرٹ ہے۔ندیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اس معیار کی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم نہیں بنائی، ہم اس فلم کو اُردو اور انگریزی زبان میں ریلیز کریں گے۔

فلم ’دی گلاس ورکر‘ کی کہانی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دو بچوں کےگرد گھومتی ہے، فلم کی تیاری میں زیادہ تر نوجوان اور باصلاحیت فنکاروں نے حصہ لیا ہے جن میں 52 فیصد خواتین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2022 میں فلم ’دی گلاس ورکر‘ کو فرانس کے اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فیسٹیول میں ‘ورک اِن پروگریس’ کی کیٹیگری کے لیے منتخب کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے