اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اشنا شاہ نے شوہر حمزہ کو اپنی خوش قسمتی قرار دیدیا

30 Mar 2024
30 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے شوہر حمزہ امین کو اپنی خوش قسمتی قرار دیدیا۔

حمزہ امین اور اشنا شاہ اپنی شادی کے بعد سے ہی اکثر سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں، اشنا کی فیملی کے دیگر ممبران بھی شوبز میں نمایاں مقام رکھتے ہیں، ان کی والدہ اور ان کی بہن پاکستانی شوبز میں بڑے نام ہیں۔

دوسری جانب حمزہ ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو گالف میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں دونوں نے ایک ساتھ شرکت کی، میزبان کی جانب سے حمزہ امین سے شوبز میں کام کرنے والی اہلیہ کے بارے میں ان کی رائے کے بارے میں پوچھا گیا کہ کیا وہ گھریلو خاتون کو ترجیح دیتے ہیں یا کیریئر والی خاتون کو؟

اس سوال کے جواب میں حمزہ امین نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں یہ اشنا کا انتخاب ہونا چاہیے اور وہ ہمیشہ ان کی حمایت کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اشنا ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور وہ نہیں چاہیں گے ان کا ٹیلنٹ ضائع کیا جائے اور لوگ ان کے کام سے لطف اندوز نہ ہو سکیں۔

دوسری جانب اشنا نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا وہ کتنی خوش قسمت ہیں کہ ان کی زندگی میں حمزہ جیسا شوہر ہے، حمزہ کا مزاج جیسا ہے اس پر شکر گزار ہوں۔

اشنا نے بتایا کہ وہ ایک ایسے شوہر کی تلاش میں نہیں تھیں جو بہت زیادہ آزاد خیال ہو اور حمزہ ہمیشہ انہیں اپنے کیریئر پر فوکس کرنے کا کہتے ہیں۔

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ مزید پڑھنا چاہتی ہیں اور شوہر حمزہ امین ان کے اس فیصلے میں پوری طرح سے ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے