اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

سنی اتحاد کونسل کی پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، سو سے زائد ارکان کی شرکت

29 Mar 2024
29 Mar 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایک سو سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔

پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کی۔ اجلاس میں شریک تمام ارکان پنجاب اسمبلی نے پارٹی کے نامزد کردہ سینٹ امیدواروں کو ووٹ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  تمام ارکان اسمبلی بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہیں ، پارٹی ڈسپلن تمام ارکان اسمبلی پر لاگو ہوتا ہے ، سنی اتحاد کونسل کے دو ارکان سینیٹ میں پہلے ہی جنرل نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ، ٹیکنوکریٹ خواتین اور اقلیتی نشستوں پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔

ملک احمد خان بھچر نے بتایا کہ اجلاس میں غیر حاضر ارکان اسمبلی نے اپنی ذاتی مصروفیات سے قبل از وقت اگاہ کیا تھا جبکہ دو ارکان اسمبلی عمرے کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس میں ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے