اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ملازم پرتشدد کرنیوالے راحت کیلئےاداکارہ ریشم کی نظر میں عزت بڑھ گئی!لیکن کیوں؟جانئے

28 Mar 2024
28 Mar 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ راحت فتح علی خان نےملازم پر تشدد کے واقعے اپنی غلطی پر پوری قوم سے معافی مانگی جس کے بعد میری نظر میں اُن کے لیے عزت بڑھ گئی ہے۔

حال ہی میں ریشم نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے راحت فتح علی خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلوکارو قوال نے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت بڑھائی ہے،پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

ریشم نے کہا کہ گزشتہ دنوں راحت فتح علی خان سے ایک غلطی ہوگئی تھی جس پر اُنہوں نے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی، پھر اپنے ملازم سے اور پوری قوم سے معافی مانگی۔اداکارہ نے کہا کہ راحت فتح علی خان کی معافی کے بعد میری نظر میں اُن کے لیے عزت بہت بڑھ گئی ہے کیونکہ بہت ہی کم لوگ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد، اب ہمیں راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت اور پیار دینا چاہیے۔واضح رہے کہ رواں سال 27 جنوری کو سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے گھریلو ملازم پر تشدد کررہے تھے، مذکورہ ویڈیو میں گلوکار اپنے ملازم سے کسی بوتل کا پوچھ رہے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے