اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انتظار ختم! 'ہیرا منڈی' یکم مئی کو ریلیز کیلئے پیش ہو گی

28 Mar 2024
28 Mar 2024

(لاہور نیوز) بالی ووڈ کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے مداحوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے اپنی ویب سیریز "ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار" کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جس میں ان کی نئی آنے والی ویب سیریز "ہیرامنڈی" کی پوری ٹیم اور کاسٹ نے شرکت کی۔اس شاندار تقریب میں ڈرون لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا، ان لائٹس کے ذریعے بتایا گیا کہ ویب سیریز "ہیرامنڈی" رواں سال یکم مئی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گی۔

تقریب میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ریچا چڈھا، سنجیدا شیخ اور شرمین سیگل موجود تھیں لیکن ادیتی راؤ حیدری نے اداکار سدھارتھ سے اپنی شادی کی وجہ سے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔اس موقع پر سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ میں "ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار" کی دنیا کو نیٹ فلکس پر لانے کے لیے پوری کاسٹ اور ٹیم کا شکر گزار ہوں۔

سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ ہم یکم مئی کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ دنیا بھر کے شائقین بھی "ہیرامنڈی" کی ریلیز کے لیے پرجوش ہیں۔دوسری جانب نیٹ فلکس انڈیا اور بھنسالی پروڈکشن نے انسٹاگرام پر تقریب کی ویڈیو پوسٹ کی اور اس مشترکہ پوسٹ میں کہا کہ وہ لمحہ آگیا ہے جس کا آپ انتظار کر رہے تھے۔

 

پوسٹ میں کہا گیا کہ سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی مہاکاوی، شاندار سیریز "ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار" یکم مئی کو صرف نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے