اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عیدا لفطر پرپاکستانی اور ہالی ووڈ سمیت 4 فلمیں نمائش کیلئے تیار

28 Mar 2024
28 Mar 2024

(لاہور نیوز )رواں برس بھی عیدالفطر کے موقع پر ایک پاکستانی اور تین ہالی ووڈ فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

وجاہت رؤف کی ہدایت کاری میں بننے والی پاکستانی فلم’ دغا باز دل‘جسے عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا، دغا باز دل کی کاسٹ میں مہوش حیات، علی رحمان، بابر علی، سلیم شیخ، مومن ثاقب، لیلہ واسطی اور عائشہ خان شامل ہیں۔

تین ہالی ووڈ فلموں میں ایکشن اور سائنس فکشن سے بھرپور فلم ’گوڈ زیلا ایکس کونگ دی نیو ایمپائر‘ دنیا بھر میں 28 مارچ کو سینما گھر کی زینت بنے گی، ایڈم وِنگرڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ’مونسٹر‘ فلم کی کہانی کنگ کونگ اور گوڈ زیلا کے گرد گھومتی ہے جو انڈر گراؤنڈ ورلڈ کے مونسٹر سے مقابلہ کرتے ہیں۔

دوسری ہالی ووڈ فلم ’منکی مین‘ مشہور اداکار دیو پٹیل کی بطور ہدایت کار پہلی فلم ہے،اس فلم کی کہانی ایک ایسے گمنام شخص کے گرد گھومتی ہے جو کرپٹ لیڈرز سے اپنی والدہ کے قتل کا بدلہ لیتا ہے۔

تیسری فلم ’سول وار‘ پاکستانی سنیما گھروں میں عید پر ریلیز ہونے والی چوتھی فلم ہے،اس فلم کی کہانی امریکہ میں شروع ہونے والی ایک ایسی ’سول وار‘ کے گرد گھومتی ہے جو ملک کو تقسیم کر دیتی ہے۔

واضح رہے فلم ’سول وار‘ 11 اپریل کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے