اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوبز انڈسٹری میں شادیاں کیوں ناکام ہوتی ہیں؟فضیلہ قاضی نے وجہ بتا دی

28 Mar 2024
28 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی سینئراداکارہ فضیلہ قاضی نے فنکاروں کی شادیاں ناکام ہونے کی وجہ بتا دی۔

فضیلہ قاضی نے حال ہی میں اپنے شوہر، اداکار قیصر کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں آج کل شادیاں کیوں ناکام ہو رہی ہیں؟ انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب شادی کے لیے کوئی کوئی خاص ہدایات موجود نہیں ہیں لیکن آج کل مرد اور عورت دونوں ہی کی توجہ اپنے کیریئر بنانے پر بہت زیادہ مرکوز ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جب دونوں میاں بیوی شوبز انڈسٹری سے ہوں تو ان کے درمیان مقابلہ اور انا کے مسائل پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے شادی کے بعد کچھ عرصے کے لیے کام کرنا چھوڑ دیا تھا کیونکہ میں اپنے بچوں کو وقت دینا چاہتی تھی جو کام کی وجہ سے نظرانداز ہو رہے تھے۔

فضیلہ قاضی کا کہنا تھا کہ شادی کو کامیاب بنانے کے لیے میاں بیوی میں سے کسی ایک کو قربانی دینا پڑتی ہے اگرچہ قیصر نے مجھے کبھی بھی کام کرنے سے نہیں روکا لیکن میں نے خود اپنی فیملی کے لیے سمجھوتہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے