اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

لاہور کا موسم خوشگوار،محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی

28 Mar 2024
28 Mar 2024

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

شہر لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کے درجہ حرارت میں کمی، موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 85فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی، ایئرکوالٹی انڈیکس 161 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا۔ ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سنٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

  ہوا میں نمی کا تناسب73 فیصد ہے اور 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

 دوسری جانب بلوچستان میں بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہوگیا، کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، محکمہ موسمیات نے جمعرات کو صوبے کے 16 اضلاع میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب کی جانب سے بارشیں برسانے والا سلسلہ بدھ کو بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، سبی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، قلات اور خضدار میں تیز ہواﺅں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

  بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، قلات اور خضدار میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  تاہم صوبے کے دیگر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

پاکپتن، خوشاب، ظفر وال، سکردو اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ دیوسائی سمیت بالائی علاقوں میں برفباری اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے موسلا دھاربارش کا سلسلہ جاری ہے۔

 ادھر دانہ سرضلع شیرانی میں بارش سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جبکہ ژوب ڈی آئی خان روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے