27 Mar 2024
(ویب ڈیسک) پی آئی اے کی 12 پروازوں میں سے 7 پروازیں مبینہ طور پر تکنیکی خرابی کے باعث منسوخ کردی گئیں۔
کراچی سے سوئی اور کراچی سے اسلام آباد جانے والے والی 2 پروازیں منسوخ جبکہ ایک تاخیر کا شکار ہوئی۔ جناح ایئرپورٹ کراچی سے لاہور جانے والی 2 پروازیں، پی آئی اے کی سکھر اور ملتان جانے والی پرواز بھی منسوخ کردی گئی۔
پی آئی اے کی صرف 3 پروازیں شیڈول کے مطابق ہیں۔ پی آئی اے کی ایک پرواز سعودی عرب سے جناح ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی منسوخ ہونے والی پروازیں مبینہ طور پر تکنیکی خرابی کے باعث منسوخ ہوئیں ۔