اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک انصاف کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جلسہ کرنے کا اعلان

26 Mar 2024
26 Mar 2024

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے خیبر پختونخوا میں سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے میرا جینا مرنا اس ملک میں ہے، بانی پی ٹی آئی کا سب کے لئے پیغام ہے ڈٹے رہیں، پی ٹی آئی جلسوں کا انعقاد کرے گی، شیر افضل مروت بھی شرکت کریں گے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے سینیٹ الیکشن پر بھی بات ہوئی ہے، ڈونلڈ لو کے مؤقف پر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بات ہوئی، ہم نے مطالبہ کیا تھا اسد مجید سامنے آ کر اپنا بیان دے، راجہ ناصر عباس پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں ہمارے امیدوار ہوں گے، پنجاب میں ہمارے پارلیمانی لیڈر میاں اسلم اقبال ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ زلفی بخاری بھی پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں ہمارے امیدوار ہوں گے، کے پی میں فیض الرحمان اور ڈاکٹر شفقت ایاز ہمارے امیدوار ہوں گے، کے پی سے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر اعظم سواتی ہمارے امیدوار ہیں، ان پر اعتراض ہوتا ہے تو نورالحق قادری ہمارے امیدوار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے پاس گھر پر کوئی نہیں، بشریٰ بی بی کا نام توشہ خانہ میں نہیں ہے، بشریٰ بی بی کا نام الیکشن کمیشن میں نہیں، یہ کیس صرف بانی پی ٹی آئی پر پریشر ڈالنے کیلئے کیا گیا، بشریٰ بی بی کی صحت کا اتنا ہی مطالبہ کرتے ہیں جتنا دوسروں کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے