26 Mar 2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کیا گیا تھا، ن لیگ کی جانب سے اراکین اسمبلی کو 90 شاہراہ قائداعظم پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور تمام اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔