اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گیس ٹیرف بڑھانے کیلئے آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں: چیئرمین اوگرا

26 Mar 2024
26 Mar 2024

(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین مسرور احمد خان کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت بڑھانے کیلئے آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، ٹیرف بڑھانا مجبوری ہے ورنہ گیس کمپنیاں بند ہو جائیں گی۔

چیئرمین اوگرا مسرور احمد خان نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر سماعت کی۔

چیئرمین اوگرا نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر گیس قیمت بڑھائی جا رہی ہے، یہ درخواست کمپنیوں کے اخراجات اور سرکلر ڈیٹ بڑھنے کی وجہ سے آئی ہے اور اس پر ہمارے ماہرین غور کریں گے، ضروری نہیں سارا اضافہ کریں تاہم جو بھی اضافہ ہوا وہ جولائی سے لاگو ہوگا، سٹیک ہولڈرز اور صنعت کاروں نے مجوزہ اضافے کی سخت مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی گیس کئی سو گنا مہنگی کی جا چکی ہے، عام آدمی، کمرشل اور صنعتی صارفین موجودہ گیس بل دینے کے قابل نہیں رہے، گیس استعمال کرنے والے کنکشن کٹوا رہے ہیں۔

واضح رہےکہ گیس کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران دو مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے جبکہ سوئی ناردرن حکام نے مزید 150 فیصد اضافے کے لیے درخواست اوگرا میں جمع کرائی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے