اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شعیب ملک کی اہلیہ ثناء جاوید کو سالگرہ کی مبارکباد، تصاویر شیئر

25 Mar 2024
25 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثناء جاوید کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور اس خاص موقع پر لی گئی تصاویر کو مداحوں کیساتھ شیئر کر دیا۔

شعیب ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثناء جاوید کے ساتھ اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں، مذکورہ تصاویر میں دونوں میاں بیوی انتہائی خوشگوار موڈ میں کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس موقع پر شعیب ملک نے سیاہ شرٹ پہن رکھی ہے جبکہ ثناء جاوید آسمانی و سفید پرنٹڈ شرٹ پہنے نظر آرہی ہیں، ان کے سامنے میز پر ایک گلدستہ بھی پڑا ہوا ہے۔

شعیب ملک نے شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا "سالگرہ مبارک ہو ثناء شعیب ملک"۔

اداکارہ نے بھی سالگرہ کی مبارکباد موصول ہونے پر اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اپنے شوہر کیلئے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ثنا جاوید اور شعیب ملک کی یہ نئی تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جہاں کچھ صارفین نے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی وہیں اکثریت کی جانب سے اس جوڑی کو دوسری شادی پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے