اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب بھر میں پتنگ بازوں کیخلاف کارروائیاں،سیکڑوں ملزمان گرفتار

25 Mar 2024
25 Mar 2024

(لاہور نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں پتنگ بازوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

 پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں پتنگ بازی میں ملوث 512 ملزمان کوگرفتار کر کے 535 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 59 ہزار 877 پتنگیں اور 700 ڈوریں و چرخیاں برآمد کی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ایک ماہ سے جاری کریک ڈاؤن میں پتنگ بازوں کے خلاف 2 ہزار 855مقدمات درج کر کے 2 ہزار 991 افراد کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ 5 ہزار 76 پتنگیں، 2 ہزار 791 چرخیاں برآمد کی گئیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ  سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں، دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، پتنگیں اور ڈور آن لائن فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بھی سخت ایکشن لیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری پتنگ بازی کے خونی کھیل کے خلاف مہم میں پولیس کا ساتھ دیں، سول سوسائٹی کے تعاون سے پتنگ بازی کے جان لیوا نقصانات بارے عوامی شعور اجاگر کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے