25 Mar 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ستوکتلہ میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ دو فرار ہوگئے۔
نواب ٹاؤن میں 4 ڈاکو واردات کر کے فرار ہوگئے، 15 پر اطلاع کے بعد ایس ایچ او ستوکتلہ ہاشم بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈاکوؤں کا پیچھا کیا، تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق مارے جانے والے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت کر لی گئی، بشارت ولد مشتاق ننکانہ صاحب جبکہ علی زیب لاہور کا رہائشی تھا، دونوں ڈاکوؤں کی نعشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔