اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے اپنی پڑھائی چھوڑی: حریم فاروق کا انکشاف

24 Mar 2024
24 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حریم فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری جوائن کرنے کیلئے اپنی پڑھائی چھوڑی۔

حال ہی میں اداکارہ حریم فاروق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی فنی ونجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے شوبز  انڈسٹری میں قدم رکھنے کی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ  میں قانون کی پڑھائی کر رہی تھی تو ایک دن سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر والدین کو کہہ ڈالا کہ میں اب ڈراموں میں اداکاری کیا کروں گی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سن کر والدین کو محسوس ہوا کہ ابھی اس نے ایک تھیٹر ڈرامہ کیا ہے تو نیا نیا شوق ہے اتر جائے گا ، جس کی وجہ سے کہنے لگے کہ تم ایسا کرو کہ پہلے اپنی پڑھائی مکمل کر لو ، پھر جو چاہے وہ کر لینا۔

حریم کا کہنا تھا کہ  جب مجھے پہلا تھیٹر ڈرامہ عثمان خالد بٹ نے آفر کیا تو میں نے فوراً سے منع کر کے فون کاٹ دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دراصل ہوا کچھ یوں تھا کہ اس نے مجھے کہا کہ ہماری ہیروئن بھاگ گئی ہے تو تم آ جاؤ اور آڈیشن دے کر ڈرامہ کر لو، جس پر میں نے پہلے یہ محسوس کیا کہ کسی کا چھوڑا ہوا ڈرامہ میں کیوں کروں، لیکن اس کے بعد میں نے خود عثمان کو فون کیا اور  ڈرامے کیلئے چلی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے