اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سجل علی کو تمغہ امتیاز ملنے پر سونم باجوہ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں

24 Mar 2024
24 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی کو یوم پاکستان کے موقع پر تمغہ امتیاز ملنے پر بھارتی اداکارہ سونم باجوہ بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔

23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر روایت کے مطابق مختلف شعبوں سے وابستہ 397 افراد کو صدارتی وسول ایوارڈز سے نوازا گیا، اعزاز اپنے نام کرنے والی شخصیات میں سجل علی بھی شامل ہیں جنہوں نے انسٹاگرام پر اس لمحے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

مذکورہ ویڈیو میں سجل علی سفید لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ان کو صدارتی ایوارڈ (تمغہ امتیاز) سے نوازے جانے سے قبل ان کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔

پوسٹ کی کیپشن میں سجل علی نے تمغہ امتیاز ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اپنی فیملی اور مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے بعد انہوں نے لکھا کہ یہ اعزاز مجھے والدہ کی دعاؤں کے سبب ملا ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ پر جہاں ان کے مداح انہیں مبارکبادیں دیتے نظر آرہے ہیں وہیں بھارتی اداکارہ سونم باجوہ بھی خود کو سجل کی تعریف سے نہ روک سکیں۔

سونم باجوہ نے سجل کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ’’سجل آپ اس اعزاز کی حقیقی معنوں میں حقدار ہیں، میں آپ کی سب سے بڑی مداح ہوں‘‘۔

سونم باجوہ کے علاوہ بھارتی اداکارہ سیمی چہل نے بھی کمنٹ کر کے سجل علی کو اس اعزاز کی صحیح حقدار قرار دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے