اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سیمی راحیل کی سرمد کھوسٹ کو سول اعزاز نہ دینے پر تنقید

24 Mar 2024
24 Mar 2024

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے صدارتی ایوارڈز کی فہرست سے سرمد کھوسٹ کا نام نکالے جانے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ہدایت کار کے فن کی تعریف کر دی۔

سیمی راحیل نے انسٹاگرام سٹوری پر لکھا کہ لاتعداد کئی مستحق فنکاروں کو بار بار نظر انداز کیا جا رہا ہے اور وہ بھی صرف ایک ایوارڈ کیلئے۔

انہوں نے نامور ہدایت کار سرمد کھوسٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی فن کی تعریف کی اور لکھا کہ ’آپ بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔‘

یاد رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں سول اعزازات کی تقریب سے ایک روز قبل سرمد کھوسٹ نے انکشاف کیا تھا کہ ان کا نام ستارہ امتیاز کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جو انہیں 23 مارچ کو وصول کرنا تھا۔

گزشتہ روز (23 مارچ) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ملک کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں سجل علی، عدنان صدیقی، واسع چودھری، راحت فتح علی خان سمیت دیگر نامور شخصیات کو صدارتی اعزازات سے نوازا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے