اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہد آفریدی کیخلاف مہم، شیر افضل مروت پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم پر برس پڑے

24 Mar 2024
24 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے شاہد آفریدی کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کو جھوٹ اور پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پی ٹی آئی قیادت کے بعد شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جھوٹے پروپیگنڈے کی تصدیق کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’شاہد آفریدی کے خلاف 9 مئی کو ایک مبینہ بیان کی وجہ سے مہم چلائی جارہی ہے، میں نے شاہد آفریدی کے خلاف مجھ سے منسوب چند بیانات دیکھے ہیں، اس لیے ہمیں جھوٹی خبروں کی تردید کرنی چاہیے‘۔

انہوں نے کہا کہ مجھے شاہد آفریدی کی جانب سے ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور ایسا لگتا ہے کہ کچھ عناصر ان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، میں جانتا ہوں کہ شاہد آفریدی عمران خان کیلئے ایک خاص احترام رکھتے ہیں  اور شاہد آفریدی کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں ان لوگوں کا ہاتھ لگتا ہے جو ان کے ساتھ ذاتی سکور طے کرنا چاہتے ہیں۔

شیر افضل مروت نے لکھا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیموں سے گزارش ہے کہ شاہد آفریدی کے بارے میں اچھی باتیں پھیلائیں، ہمیں مستقبل میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہونے والے جھوٹے پروپیگنڈے پر بھی تیزی سے ردعمل ظاہر کرنے کی ضرورت ہے، افراد کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم میں نادانستہ شرکت کو جلد از جلد روک دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ذاتی طور پر تصدیق کرتا ہوں کہ شاہد آفریدی کے خلاف مہم جھوٹی اور فضول ہے اور مجھے اس پر دلی افسوس ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے