اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے علیحدگی پر کھل کر بتا دیا

24 Mar 2024
24 Mar 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کے معروف اداکار آغا علی نے اہلیہ و اداکارہ حنا الطاف سے علیحدگی سے متعلق پہلی بار کھل کر بتا دیا۔

حال ہی میں اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ اب بہت طویل عرصہ گزر گیا ہے کہ میں نے گھریلو کام کاج کے لیے کوئی ملازم نہیں رکھا، میں نے 2022 میں فیصلہ کیا تھا کہ مجھے گھریلو کام کے لیے کوئی ملازم نہیں چاہیے۔

آغا علی کا کہنا تھا کہ گھریلو ملازم کی ٹائمنگ مینج نہیں ہوتی تھی، کبھی ایسا ہوتا تھا کہ میں کام کے لیے نکل جاتا تھا اس کے بعد ملازم آتا تھا یا کام کے لیے نکلنا ہوتا تھا تو اس وقت کام چل رہا ہوتا تھا تو میں نے اسے ہٹا کر 24 گھنٹوں کے لیے ملازم رکھ لیا لیکن پھر اس کی بھی اپنی زندگی ہے، وہ کبھی چھٹی لے کر چلا جاتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے ایک کینیڈین دوست سے متاثر ہوکر گھر کے تمام کام خود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس سے معروف جوڑی اداکارہ حنا الطاف اور اداکار و میزبان آغا علی کے درمیان علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

واضح رہے آغا علی کےاس اعتراف کے بعد ان کے مداحواں کے سامنے حقیقت آشکار ہوچکی ہےکہ اداکار اب اکیلے رہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے