اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یوم پاکستان : پنجاب میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقاریب

23 Mar 2024
23 Mar 2024

(ویب ڈیسک) یوم پاکستان کے موقع پر پنجاب میں سول اعزازات دینے کی تقاریب ہوئی، تعلیم ، صحت ،کھیل ، فن اور تعمیرات سمیت مختلف شعبوں سے منسلک افراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے گورنر ہاؤس پنجاب میں اعزازات دینے کی تقریب جاری ہے جس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے اہم شعبوں میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سول اعزازات سے نوازا۔

گورنر پنجاب نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں ستارہ امتیاز سے نوازا، ان کو سی پیک کی طویل المیعاد منصوبہ بندی کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دیا گیا۔

ڈاکٹر ندیم جاوید کو 2022ء میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے منصوبے کے اعتراف میں بھی ایوارڈ دیا گیا، منصوبہ بندی کمیشن میں اصلاحات کے حوالے سے بہترین خدمات انجام دینے پر بھی ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔

تعلیم کے شعبے میں شاندار کارکردگی پر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا، اسی طرح اداکاری میں بہترین کارکردگی پر سجل علی کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

جگن کاظم کو بہترین اداکاری پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ، ڈاکٹر شاہد منیر، ڈاکٹر محمد یار، ڈاکٹرعامرسعید، ڈاکٹر محمد ضیا کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کو تمغہ امتیاز دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے