23 Mar 2024
(ویب ڈیسک) سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو پاکستان کرکٹ سلیکشن کمیٹی میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق سے رابطہ ہوا ہے، انہوں نے ذمہ داریاں سنبھالنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد سلیکشن کمیٹی کا اعلان کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کو مزید اختیارات دے کر با اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتانی کے حوالے سے بھی اب سلیکشن کمیٹی کو اختیار دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی سمیت جس شعبے کو بھی بااختیار بنایا جائے گا وہی جوابدہ بھی ہوگا، چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے ساتھ دیگر سلیکٹرز کا فیصلہ ایک ہفتے کے اندر ہو گا۔