(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کا سلسلہ جاری ہے۔
سیف سٹیز اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے تھانہ داتا دربار کی حدود سے گمشدہ ہونے والے 3 بچے تلاش کے بعد والد کے حوالے کر دئیے۔
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا کہ تھانہ داتا دربار کی حدود سے گمشدہ ہونے والے بچوں کےوالد کی جانب سے 15 پر بچوں کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی، ایمرجنسی ہیلپ لائن15 پر بچے ملنے کی کال بھی موصول ہوئی۔
اتھارٹی ترجمان نے بتایا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے دونوں معلومات کا موازنہ کیا اورتصدیق کے بعد داتا دربار پولیس سٹیشن کے ذریعے بچے والد کے حوالے کردئیے گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر اب تک 5ہزار سے زائد گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوا چکا ہے، شہری کسی بھی گمشدہ شخص کی اطلاع 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دیں۔