اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شکر کرتی ہوں ہمارے وقت میں سوشل میڈیا نہیں تھا: شہناز شیخ

22 Mar 2024
22 Mar 2024

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ میں شکر کرتی ہوں کہ ہمارے وقت میں سوشل میڈیا نہیں تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پاکستانی ڈراموں کی مقبول آرٹسٹ شہناز شیخ نے کہا کہ آج کل کے لوگ سوچ بھی نہیں سکتے ہم نے جو کھلی ڈلی زندگی گزاری ہے، شکرکرتی ہوں کہ ہمارے وقت میں سوشل میڈیا نہیں تھا، اس سے پرائیوسی ختم ہوگئی ہے لیکن بہت معلومات ملتی ہیں، مجھے سوشل میڈیا استعمال کرکے بڑا مزا آتا ہے میں اس کے بغیر رہ نہیں سکتی۔

شہناز شیخ کا مزید کہنا تھا مجھے ہٹ ڈرامہ سیریل ” ان کہی” کی ایک قسط کے 800 روپے ملتے تھے اور یہ اس وقت کا سب سے زیادہ معاوضہ تھا۔ ” ان کہی” ہٹ ہونے کے بعد ” تنہائیاں” میں معاوضہ ایک ہزار روپے فی قسط کردیا گیا تھا۔ کپڑوں، میک اپ اور دیگر اخراجات ہمیں خود اٹھانے ہوتے تھے۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل ڈراموں میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے اور ساس بہو کے درمیان تنازع دکھایا جاتا ہے، ایسا اس لیے ہے کیونکہ لوگ رونا دھونا دیکھنا چاہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے