اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

تابش ہاشمی سے شادی کیسے ہوئی؟ اہلیہ نے قصہ بتا دیا

22 Mar 2024
22 Mar 2024

(ویب ڈیسک) معروف میزبان و کامیڈین تابش ہاشمی کی اہلیہ حرا خالد نے بتایا ہے کہ ان کی شادی کس طرح ہوئی تھی۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں میزبان و کامیڈین تابش ہاشمی نے اہلیہ حرا خالد کے ساتھ شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے پوچھا کہ کیسے آپ دونوں ملے اور شادی کیسے ہوئی؟

حرا خالد نے کہا کہ ہماری شادی والدین کی مرضی سے ہوئی تھی پھر تابش کہنے لگے کہ دراصل پسند کی شادی ہے، اہلیہ نے کہا کہ ان کے والدین اور میرے والدین کو آپس میں محبت ہوئی تو ہماری ارینج میرج ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ تابش کے والد اور میرے دادا بچپن کے دوست تھے۔

تابش ہاشمی نے بتایا کہ میرے والد اور حرا کے دادا تیسری جماعت سے دوست تھے، میرے والد نے ان کے والد کو ایک تقریب میں دیکھا تھا۔

حرا نے کہا کہ جب تقریب میں ملے تو دوبارہ ملنا جلنا شروع ہوگیا اور پھر تابش کی فیملی رمضان میں ہمارے گھر آئی تھی، میں باہر جانے لگی تو والدہ نے کہا کہ مہمان آئے ہیں رک جاؤ جیسے ہی میں اندر گئی تو تابش نے اپنی والدہ کو کہنی ماری جسے میرے بھائی نے دیکھ لیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے والدین کے فیصلے کی وجہ سے تابش سے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی بعد میں مجھے ان کی بہت سی خوبیاں پسند آنے لگ گئیں۔

واضح رہے کہ تابش اور حرا 12 سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے