(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کا کورین لک مداحوں کو کچھ خاص نہیں بھایا، صارفین نے ان پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔
مختلف ڈراموں میں اپنی شوخ و چنچل اداکاری سے شہرت پانے والی علیزے شاہ اپنے کامیاب کیریئر کے علاوہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک رہتی ہیں اور ان کی فین فالوونگ یہاں بھی کافی زیادہ ہے۔
حال ہی میں، علیزے نے تھائی اداکارہ لیزا جو کہ لیزا آف بلیک پنک کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، کی لک سے متاثر ہوکر اپنی ظاہری شکل کو کورین شباہت دے ڈالی۔
کورین طرز کی خوبصورتی اپنانے کے اس رجحان اور تبدیلی کو کچھ مداحوں نے پسند نہیں کیا اور اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
صارفین نے کہا کہ انہیں لگ رہا ہے کہ علیزے کا موجودہ انداز لیزا کی نقل ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنے اصل دلکشی اور خوبصورتی سے دور نظر آرہی ہیں۔
لوگوں نے کہا کہ اگرچہ بہت سے افراد کورین لک کو کاپی کرتے ہیں لیکن علیزے شاہ جیسی عوامی شخصیات کے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ وہ اپنی منفرد پاکستانی یا جنوبی ایشیائی شناخت پر قائم رہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی ثقافت نے دنیا بھر میں گہرے نقوش چھوڑے ہیں اور وہاں موسیقی، ڈراموں اور فلموں نے دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کی ہے۔
پاکستان میں کورین ڈراموں کو کافی پسند کیا جاتا ہے اور بی ٹی ایس اور بلیک پنک جیسے گروپ نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں۔