اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

دو سیشن جج ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ تعینات، 14تبدیل ، 9 کو ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم

22 Mar 2024
22 Mar 2024

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سیشن ججز کو عہدوں سے ہٹا کر انہیں لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دو سیشن ججوں کو لاہور ہائی کورٹ  کی راولپنڈی اور بہاولپور رجسٹری میں ایڈیشنل رجسٹرار تعینات کر دیا ہے جبکہ  14 سیشن ججوں کو دوسرے اضلاع میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ 

سیشن جج سید اصغر علی کو سینئرایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی رجسٹری تعینات کردیا گیا ہے۔  سیشن جج محمد یار گوندل کو سینئرایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر کئے گئے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق عبدالرحیم کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان تعینات کیا گیا ہے۔عبدالرزاق کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ نسیم احمد ورک کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا گیا ہے۔

چوہدری محمد طارق جاوید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور،محمد عطاء ربانی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال،ریحان بشیر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ، عمار سلیم رانا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات، قمر سلطان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور ، سجاد حسین سندھڑ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر ، ملک مشتاق احمد اوجلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ، امجد نذیر چوہدری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی تعینات ہو گئے ہیں۔ شازب سعید کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر تعینات کیا گیا ہے۔

9 سیشن ججوں سے عہدہ واپس لے لیا گیا

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان کے حکم پر سیشن جج ملتان عرفان احمد سعید، سیشن جج چکوال شوکت کمال ،سیشن جج بہاولنگر محمد عارف رانا ، سیشن جج  حافظ آباد علی رضا،  سیشن جج راجن پور عارف حمید  شیخ،  سیشن جج   بھکر محمد اسلم بھٹی، سیشن جج  مظفر گڑھ عدنان مشتاق، سیشن جج اوکاڑہ صفدر اقبال اور سیشن جج قصور محمد ظفر اقبال کو مزید تقرری کے لئے ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے