اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہورہائیکورٹ کے 7 ججز کو انتظامی ذمہ داریاں تفویض

22 Mar 2024
22 Mar 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے 7 ججز کو انتظامی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو کیس مینجمنٹ پلان، ضلعی عدلیہ، ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ سمیت 11 انتظامی اختیارات تفویض کر دیئے گئے، جسٹس شجاعت علی خان کو سپریم کورٹ کے لیے وکلا کے فٹنس سرٹیفکیٹ، ٹرانسپورٹ سمیت 8 انتظامی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔

 جسٹس علی باقر نجفی کے پاس ضلعی عدلیہ کا آڈٹ، سپریم کورٹ کے لیے وکلا کے فٹنس سرٹیفکیٹ سمیت 4 انتظامی اختیارات ہوں گے، جسٹس شاہد بلال حسن کو لاہور ہائیکورٹ کا آڈٹ، تعمیرات سمیت 4 انتظامی اختیارات سونپے گئے ہیں۔

 جسٹس مس عالیہ نیلم کو شعبہ آئی ٹی، اکاؤنٹس سمیت 5 انتظامی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں جبکہ جسٹس عابد عزیز شیخ کے پاس سکیورٹی، ضلعی انتظامیہ سے آئے توہین عدالت کے کیسز سمیت 8 انتظامی اختیارات ہوں گے۔

اسی طرح جسٹس صداقت علی خان ریکارڈ، انتظامی ججز کی مانیٹرنگ سمیت 5 انتظامی اختیارات کے حامل ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے