22 Mar 2024
(لاہور نیوز) مریدکے میں نوسربازوں نے نشہ آور چیز کھلا کر دو تاجروں کو نقدی اور قیمتی موبائل فون سے محروم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مریدکے میں 2 تاجر کام ختم کرنے کے بعد گھر جا رہے تھے کہ راستے میں نوسربازوں نے انہیں نشہ آور چیز کھلائی اور ان کے پاس موجود ہزاروں روپے کی نقدی اور قیمتی موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔
لوگوں نے دونوں تاجروں کو بیہوش دیکھ کر ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، متاثرہ تاجروں کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے درخواست ملنے پر نامعلوم ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔