اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مایا علی کی کینسر کے شکار بچوں سے ملاقات،اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

21 Mar 2024
21 Mar 2024

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

رپور ٹ کےمطابق مایا علی نے حال ہی میں پاکستان سُپر لیگ کے میچ کے دوران انڈس اسپتال میں زیرِ علاج کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی۔اداکارہ نے کینسر سے متاثرہ بچوں کی ملاقات کی ویڈیو اور چند تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں، ویڈیو میں کینسر کے مرض میں مبتلا بچہ مایا علی کا ہاتھ چومتا ہے جس پر اداکارہ جذباتی ہوتے ہوئے خود بھی اُس بچے کا ہاتھ چومتی ہیں۔

مایا علی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ان ننھے جنگجوؤں کو چہروں پر مسکراہٹ کے ساتھ کینسر سے لڑتے ہوئے دیکھنا میرے لیے سب سے زیادہ خوشی کا لمحہ تھا۔اُنہوں نے کہا کہ ان معصوم بچوں کی طاقت اور ہمت دیکھ کر احساس ہوا کہ ہم بھی ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، اس مشکل گھڑی میں بھی یہ بچے خوش ہیں جوکہ بہت بڑی بات ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے نئے دوست بنائے ہیں جنہوں نے مجھے سِکھایا کہ چاہے کوئی بھی بڑی سے بڑی مشکل کیوں نہ آجائے ہمت نہیں ہارنی، زندگی خوبصورت ہے اور ہمیں اپنی نعمتوں کے لیے اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہونا ہے۔

آخر میں اداکارہ مایا علی نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کی مکمل صحتیابی کے لیے دُعا بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے