اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں ڈاکو راج، 24 گھنٹے میں جرائم کی 500 سے زائد وارداتیں

21 Mar 2024
21 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب کے دارالخلافہ لاہور شہر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف نوعیت کے جرائم کی 503 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

لاہور پولیس کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں سے جرائم کی 503 وارداتوں کی رپورٹ درج کرائی گئی ہیں، ان میں چوری، ڈکیتی، راہزنی کی وارداتیں شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق چور مختلف علاقوں میں 13 گھروں سے لاکھوں روپے کا سامان لے اڑے، ڈاکوؤں نے مختلف مقامات سے  38 افراد سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے اور درجنوں موبائل فونز چھینے۔

ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر 65 شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھینے، اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے مختلف مقامات پر 6 شہریوں سے موٹر سائیکل اورنقدی چھین لی۔

پولیس نے بتایا کہ شہر میں 65 موٹر سائیکلوں، ایک کار، 10 دیگر گاڑیوں سمیت چوری کی 305 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ ناجائز اسلحہ کے 32، منشیات کے 52 مقدمات درج کیے گئے۔

پولیس کے مطابق آپریشن اور انویسٹی گیشن ونگ نے 90 اشتہاری اور 80 عدالتی مفرور ملزمان کو پکڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے