21 Mar 2024
(لاہور نیوز) پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے لیے ججز امتحانی کمیٹی کو تبدیل کردیا گیا۔
جسٹس فیصل زمان خان کو ججز امتحانی کمیٹی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس امجد رفیق کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
تین رکنی کمیٹی ماتحت عدلیہ کے لیے ججز کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔